پاکستانی قوم کشمیری عوام کیساتھ کھڑی :ڈاکٹر نوید عاطف

پاکستانی قوم کشمیری عوام کیساتھ کھڑی :ڈاکٹر نوید عاطف

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی قیادت میں ختم نبوت چوک تک ریلی نکالی گئی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کی۔ ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہو کر ختم نبوت چوک تک نکالی گئی۔شرکا نے کشمیری عوام کے حق میں پلے کارڈز اور پمفلٹس اٹھا رکھے تھے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ریلی کے بعد ہاکی سٹیڈیم میں سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد احمر علی، واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنر اشفاق رسول، سی او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی، سی او ایم سی مرزا مظفر بیگ، سی او ضلع کونسل محمد فیاض، ضلعی و پولیس افسران، پرنسپل چناب کالج کے علاوہ سول سوسائٹی، انجمن تاجران، میڈیا نمائندگان اور سکولوں کے اساتذہ و طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیمینار میں مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے کشمیری عوام کے حق میں تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔آخر میں، سیمینار میں تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کرنے والے طلباء و طالبات میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں