چناب نگر میں مہنگائی کا جن بے قابو، شہری پریشان
آٹا، سبزیاں اور فروٹ انتہائی مہنگے ہو گئے ، پرائس کنٹرول اتھارٹی خاموش
چناب نگر (نامہ نگار )چناب نگر میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی لہر شہریوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن گئی ہے ۔ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں، جس سے غریب اور متوسط طبقے کی قوتِ خرید متاثر ہو رہی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا، سبزیاں اور فروٹ انتہائی مہنگے ہو گئے ہیں اور پرائس کنٹرول اتھارٹی کی خاموشی عوام کے لیے مزید تشویش کا باعث ہے ۔ دکاندار ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کرتے اور من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں اور منافع خوروں کے خلاف موثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں قابو میں آئیں اور متوسط و کم آمدن طبقے کو ریلیف ملے ۔