نیشنل باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ:مقابلوں میں فیصل آباد اول

نیشنل باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ:مقابلوں میں فیصل آباد اول

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیمیں دوسری اور جھنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام نیشنل باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ کے دوسرے مرحلے میں ڈویژنل سطح کے مقابلے منعقد ہوئے ، جن میں ڈویژن بھر سے 52 میل اور 48 فی میل باکسرز نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔مقابلوں کے اختتام پر ضلع فیصل آباد نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیمیں دوسری اور جھنگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر شاہ فرید، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف اور رضوان محبوب (جوائنٹ سیکرٹری پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن) نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔بہترین ایونٹ کے انعقاد پر صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن ناصر اعجاز تنگ اور سیکرٹری جنرل پاکستان باکسنگ فیڈریشن میجر عرفان یونس نے فیصل آباد ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کو مبارک باد دی۔

میڈیا کوآرڈینیٹر محمد زبیر رشید کے مطابق پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اگلے مرحلے میں صوبائی سطح پر پنجاب باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن رضوان محبوب نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے ڈویژنل انتظامیہ کی خصوصی توجہ خوش آئند ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں