سمندری: رکن قومی اسمبلی سے سابق ممبر ضلع کونسل کی ملاقات

سمندری: رکن قومی اسمبلی سے  سابق ممبر ضلع کونسل کی ملاقات

سمندری (نمائندہ دنیا)رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی فیصل آباد، چودھری شہباز بابر سے سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق ممبر ضلع کونسل شبیر احمد چوہدری نے ان کی رہائش گاہ کرمانوالی حویلی میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران شبیر احمد چودھری نے ایم این اے کو حلقہ کے عوام کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا اور تفصیلی گفتگو کی۔ چودھری شہباز بابر نے عوامی مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی کروائی اور کہا کہ حلقہ کے عوام کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے ۔شبیر احمد چودھری، جنہیں چودھری شہباز بابر نے بزرگ اور قابل احترام قرار دیا، نے کہا کہ ان کی بتائی گئی باتیں رہنمائی کا باعث بنتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں