چناب کلب انتظامیہ کی یوم کشمیر کے حوالے سے واک

چناب کلب انتظامیہ کی یوم کشمیر کے حوالے سے واک

کشمیر پاکستان کا ان ٹوٹ انگ ہے ، اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں :ڈاکٹر عبیرہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چناب کلب انتظامیہ کی جانب سے یوم کشمیر کے حوالے سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا۔یوم کشمیر کے حوالے سے چناب کلب انتظامیہ کی جانب سے کشمیر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اعزازی سیکرٹری ڈاکٹر عبیرہ حلیم، ممبران، جنرل منیجر طاہر خلیل، منیجرز سجاد اظہر، باقر نقوی اور دیگر منیجر سمیت کلب کے ملازمین کی جانب سے شرکت کی گئی۔ اس موقع پر اعزازی سیکرٹری چناب کلب ڈاکٹر عبیرہ حلیم کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا ان ٹوٹ انگ ہے اور کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیریوں کے ساتھ ہمہ وقت موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں