چنیوٹ:ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سپرنگ فیسٹیول کاانعقاد

چنیوٹ:ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سپرنگ فیسٹیول کاانعقاد

گھوڑا ڈانس، میجک شو، میوزک، جھومر پارٹی اور نوجوانوں کا دھول پر بھنگڑا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہاکی سٹیڈیم میں سپرنگ فیسٹیول 2026 کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنر اشفاق رسول، سی او ایم سی مظفر بیگ، سی او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی، ضلعی و پولیس افسران، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے ۔فیسٹیول میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف تفریحی پروگراموں کا بھرپور لطف اٹھایا۔

اس موقع پر گھوڑا ڈانس، میجک شو، میوزک، جھومر پارٹی اور نوجوانوں و بچوں کی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا پرفارمنس پیش کی گئی۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا بھی وزٹ کیا اور بہترین سٹالز لگانے پر افسران کو شاباش دی۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کو شال پہنائی گئی جبکہ ڈی پی او اور دیگر مہمانان گرام کو پنجاب کی ثقافتی پگڑیاں پہنائی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں