ڈی پی او کی تھانہ چناب نگر میں کھلی کچہری ، لوگوں کے مسائل سنے
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔
شہریوں کے مسائل سننے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے تھانہ چناب نگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل لالیاں،دیگر پولیس افسروں ،میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او نے لوگوں کے مسائل سنے اور حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہناتھا کہ کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔