ٹوبہ :گرینڈ صفائی اور بیوٹیفکیشن آپریشن کا آغاز کیا جائیگا

ٹوبہ :گرینڈ صفائی اور بیوٹیفکیشن آپریشن کا آغاز کیا جائیگا

شہریوں کو صاف، اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح :عمر عباس

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت میونسپل سروسز کی بہتری کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گرینڈ صفائی آپریشن اور شہر کی خوبصورتی کے لیے جامع حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کمیٹی، واسا، ستھرا پنجاب پروگرام کے نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج شہر بھر میں گرینڈ صفائی اور بیوٹیفکیشن آپریشن کیا جائے گا، جس میں تمام دستیاب مشینری اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لایا جائے گا۔ گرینڈ آپریشن کے دوران پارکس، گرین بیلٹس، قبرستان، عوامی مقامات، گلی محلوں اور مرکزی شاہراہوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ جنرل بس سٹینڈ کی صفائی، سڑکوں پر پیچ ورک، چوراہوں کی بیوٹیفکیشن اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے کے لیے خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ شہریوں کو صاف، خوبصورت اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون سے کام کریں گے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ گرینڈ صفائی آپریشن کے نتائج عوام کے لیے نمایاں اور دیرپا ہونے چاہئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں