گھر کا دروازہ کھلا رہنے پر قیمتی سامان چوری

 گھر کا دروازہ کھلا رہنے  پر قیمتی سامان چوری

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے باغبان پورہ میں فائزہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔

ملزمان نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہو کر الماریوں کے تالے توڑ دیے اور زیورات، نقدی، موبائلز اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں