بچیانہ میں ریسکیو 1122 سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

 بچیانہ میں ریسکیو 1122 سٹیشن  کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

بچیانہ (نمائندہ دنیا) ریسکیو 1122 سٹیشن بچیانہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، جس کی لاگت ایک کروڑ 77 لاکھ روپے ہے اور عمارت کی تعمیر 6 ماہ میں مکمل ہوگی۔

 ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کی کوششوں سے بچیانہ میں ریسکیو 1122 اسٹیشن کے قیام کے لیے باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر اور ایم این اے بلال بدر چودھری نے عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر نے کہا کہ بچیانہ میں ریسکیو سٹیشن کا قیام میرا دیرینہ خواب تھا جو اب پورا ہونے جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں