ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میراتھن ریس آج ہوگی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آج میراتھن ریس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، اور انتظامیہ نے ریس کے روٹس اور آغاز کے اوقات کا اعلان کر دیا ہے ۔
2.5 کلومیٹر ریس 297 گ ب بس اسٹاپ سے صبح 9 بجے شروع ہوگی، 5 کلومیٹر ریس الہلال ہاؤسنگ سوسائٹی کھیکھا روڈ سے صبح 9:30 بجے روانہ ہوگی جبکہ 10 کلومیٹر ریس ضلع کونسل رجانہ روڈ سے صبح 9:45 بجے آغاز کرے گی۔ انتظامیہ نے تمام شرکاء کو ہدایت کی ہے کہ وہ صبح 8 بجے تک اپنے متعلقہ آغاز پوائنٹس پر لازمی پہنچیں تاکہ ریس مقررہ وقت پر شروع ہو سکے ۔