بٹالہ کالونی :آتش بازی کا سامان لے جانیوالے 2 افراد گرفتار

بٹالہ کالونی :آتش بازی کا سامان لے جانیوالے 2 افراد گرفتار

ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنیوالے شہری کو بھی پکڑکر مقدمہ درج کرلیاگیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا جو آتش بازی کا سامان لے جا رہے تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کیا گیا اور واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے اور پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں