جڑانوالہ :مین ہول کے سریا چوری کرنیوالے 2 ورکرز گرفتار
چوری شدہ سریے کی قیمت 40ہزارتھی ،فیصل ،کاشف کیخلاف مقدمہ درج
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی کے علاقے چک نمبر 127 گ ب میں مین ہول کا ڈھکن اٹھا کر اس کا سریا چوری کرنے والے ستھرا پنجاب کے دو ورکرز گرفتار کر لیے گئے ۔ ملزمان نے ایک گھر کے سامنے بنے مین ہول کا ڈھکن اتار کر سریا نکال کر فروخت کیا، جس کی مالیت تقریباً 40 ہزار روپے ہے ۔ اہل علاقہ کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا، جس پر پولیس نے ملزموں فیصل اور کاشف کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری طرف اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو ڈھانپنے کا کام ر ات گئے بھی جاری رہااور ڈیفنس ویو، بچیانہ روڈ، فیصل آباد روڈ اوردیگر مقامات پر موجود کھلے مین ہولز پر ڈھکن لگائے گئے ۔