جامع مسجد بہار مدینہ محلہ غوث نگر میں محفل پاک کا انعقاد

جامع مسجد بہار مدینہ محلہ غوث نگر  میں محفل پاک کا انعقاد

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جامع مسجد بہار مدینہ محلہ غوث نگر میں تحریک اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام حضرت پیر قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی کی سرپرستی میں شب برات کے سلسلے میں عظیم الشان محفل پاک کا انعقاد کیا گیا۔

محفل میں تلاوت قرآن پاک قاری قدرت اللہ نعیمی نے کی جبکہ نقابت سید ظہیر احمد شاہ شیرازی نے انجام دی۔ محمد اکرم چشتی، حافظ محمد فیصل سلطانی، محمد زبیر سلطانی، محمد بلال نور چشتی، محمد فیصل سلطانی اور حافظ نعیم ناصر چشتی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔اس موقع پر خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا قاری محمد زبیر قادر رضوی ودیگر نے کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں