غیر اخلاقی حرکات کرنے والی خواتین سمیت 6 افراد گرفتار
سیل شدہ دکانوں میں غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والے 2دکاندار پکڑے گئے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سٹی سمندری کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی حرکات کرنے والی خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔دریں اثنا تھانہ سٹی سمندری کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو دکانداروں کو گرفتار کر لیا، جو سیل شدہ دکانوں کے تالے توڑ کر غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفل کر رہے تھے ۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔