چنیوٹ:لائسنس کا حصول، رکشہ ڈرائیوروں کیلئے کاؤنٹر قائم

 چنیوٹ:لائسنس کا حصول، رکشہ ڈرائیوروں کیلئے کاؤنٹر قائم

سپیشل مہم کے تحت اتوار کا دن بھی مختص، سابقہ لرنر بھی رینیو کرا سکتے ہیں

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رکشہ ڈرائیوروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو مزید آسان بنایا گیا ۔ سپیشل مہم کے تحت رکشہ ڈرائیوروں کے لیے الگ کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے ۔ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد کی زیر نگرانی سپیشل مہم کے تحت رکشہ ڈرائیونگ لائسنس تیار کیے جا رہے ہیں، سابقہ لرنر ڈرائیور بھی اپنے لائسنس کو رینیو کرا کر آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اتوار کا دن رکشہ ڈرائیوروں کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں۔

سپیشل مہم سے مستفید ہونے والے رکشہ ڈرائیوروں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور شہریوں کی سہولت کے لیے سپیشل مہم کے دوران آسان طریقے سے ڈرائیونگ لائسنس تیار کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنا قانوناً جرم ہے اور شہریوں کو قانون پسند ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے آج ہی اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوانا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں