رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے ،شمس الرحمن سواتی
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے اور اللہ نے یہ ماہ مبارک ہمیں عطا فرمایا ہے۔
کہ اس میں ہم اپنے اندر تقوی کی صفت پیدا کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے پریم یونین سی بی اے کے زیر اہتمام پریم افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے کہا کہ روزہ ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ دوسروں کا خیال رکھا جائے ۔