پاکستان میں تقریباً 3کروڑ 80لاکھ افراد موٹاپے کا شکار ،ڈاکٹر مختار بھرتھ
ذیابیطس تیزی سے پھیل رہا ،بڑی وجہ غیر صحت مند طرزِ زندگی ہے ،وزیر مملکت صحت
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم مملکت قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے اور پاکستان میں اس وقت تقریباً 3کروڑ 80لاکھ افراد موٹاپے کا شکار ہیں، جو ایک سنگین اور تیزی سے بڑھتا ہوا عوامی صحت کا چیلنج بن چکا ہے ۔ اسی تناظر میں وزارتِ قومی صحت کے زیر اہتمام اور نوو نورڈسک کے تعاون سے عالمی یومِ موٹاپا کے موقع پر وزارتِ صحت میں گزشتہ روز آگاہی تقریب منعقد ہوئی۔وزیرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کی بڑی وجہ غیر صحت مند طرزِ زندگی ہے ۔ قومی اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ موٹاپے کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے ، خواتین اس سے غیر متناسب طور پر زیادہ متاثر ہیں جبکہ شہری آبادی میں اس کی شرح دیہی علاقوں کی نسبت زیادہ ہے ۔ سکول جانے والے بچوں کی ایک قابلِ ذکر تعداد پہلے ہی زائد وزن یا موٹاپے کا شکار ہے ۔