فروری ،ریسکیو 1122کو 5,666 ایمرجنسی کالز موصول

فروری ،ریسکیو 1122کو  5,666 ایمرجنسی کالز موصول

راولپنڈی( خبر نگار) ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 راولپنڈی نے ماہ فروری 2026کے دوران پیش آنے والے حادثات و ایمرجنسی واقعات کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔

 ہیلپ لائن پر مجموعی طور پر 5,666 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جن پر بروقت امدادی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 5,666 حادثات اور ہنگامی واقعات میں 1,186 روڈ ٹریفک حادثات، 141 آگ لگنے کے واقعات، 111 جرائم کے واقعات، 7 گیس/سلینڈر لیکج، 262 اونچائی سے گرنے اور 547 مختلف نوعیت کے دیگر واقعات شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں