نوشہرہ ،پسند کا گوشت نہ دینے پر قصا ب قتل
نوشہرہ (نمائندہ دنیا )نوشہرہ آضاخیل پایان میں پسند کا گوشت نہ دینے پر گاہک نے فائرنگ کرکے قصاب کو موت کے گھا ت اتار دیا۔
ملزم محمدے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔جوان سال قصاب ثاقب کی ہلاکت کے خلاف عوام مشتعل، دکانیں احتجاجا بند کردیں ۔پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔