ن لیگ یو اے ای تاجر ونگ کے صدر کی فیصل آباد آمد
عبدالمجید کی وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب سے خصوصی ملاقات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات تاجر ونگ کے صدر عبدالمجید مغل کی فیصل آباد آمد ، وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک سے انکے آبائی گھر میں خصوصی ملاقات کی ،اس موقع پر علاقائی مسائل ، تارکین وطن کے متحدہ عرب امارات اور گلف میں مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ تاجر برادری کی طرف سے وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحا ق ڈار کو دعوت دی کہ وہ تاجر کنونشن میں شرکت کریں ، اگر تاجر برادری ساتھ دے تو ترسیلات زر اور ایکسپورٹ سو بلیئن ڈالر تک جاسکتی ہے۔
اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہم تمام دنیا سے آئے مہمانوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ، سپر چیف منسٹر مریم نواز نے لاہور کو بسنت پر دلہن کی طرح سجایا ، یہ دوسرے لوگوں اور حکومتوں کیلئے قابل تقلید خدمت کی مثال ہے ،ٹورسٹ زر مبادلہ کی آمدن کا باعث بنتے ہیں ۔عبدالمجید مغل نے کہا کہ مریم نواز کا کام اپنی آنکھوں سے دیکھا ،اسکے ثمرات آنے والے دنوں میں پوری قوم کو ملیں گے ،تمام دنیا میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی اپنی حکومت اور ملک کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں ۔