جھنگ :مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی، جل کر تباہ

جھنگ :مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی، جل کر تباہ

آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ بھکر روڈ پر مسافر ویگن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق مسافر وین مسافروں سے بھری ہوئی تھی کہ اس دوران شاٹ سرکٹ کے باعث گاڑی میں اچانک دھواں نکلنا شروع ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا ۔ریسکیو1122 کے مطابق مقامی افراد نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو گاڑی سے باہر نکال لیا، ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا تاہم آگ لگنے کے باعث ویگن مکمل طور پر تباہ ہوگئی ،خوش قسمتی سے ویگن کے تمام مسافر محفوظ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں