بلوچنی :چوری کے 2ملزم گرفتار 10 تولے سونا اورنقدی برآمد

بلوچنی :چوری کے 2ملزم گرفتار 10 تولے سونا اورنقدی برآمد

بلوچنی(نمائندہ دنیا )ایس ایچ او کھرڑیانوالہ مہر محمد ریاض اٹھوال کی سربراہی میں اے ایس آئی افتخار چیمہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 ایک ماہ قبل ہونے والی چوری کا کا سراغ لگا کر 10 تولے سونا اور ایک لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی ،پولیس نے 2ملزموں علی رضا سکنہ 237 ر ۔ب اور ارسلان سکنہ 109 ر۔ ب کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ملزموں نے مقامی رہائشی مبشر حسین کے گھر چوری کی تھی ،اہلیان علاقہ نے مال مسروقہ کی برآمدگی پر پولیس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں