غیر معیاری و مضر صحت فوڈ آئٹمز کی فروخت ،3افراد کیخلاف مقدمہ

   غیر معیاری و مضر صحت فوڈ آئٹمز کی  فروخت ،3افراد کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ جھنگ بازار کے علاقے محلہ لیاقت آباد میں غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ آئٹمز کی خرید و فروخت کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مختلف پوائنٹس پر چیکنگ کی۔ اس دوران تین افراد کو غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ آئٹمز کی تیاری اور فروخت کے عمل میں ملوث پایا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں