کمشنر راجہ جہانگیر انور سے کشمیر انسٹیٹیوٹ کے زیرتربیت افسروں کی ملاقات
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور سے کشمیر انسٹیٹیوٹ اینڈ مینجمنٹ جلال آباد مظفرآباد میں پروفیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کورس کے زیرتربیت افسران نے ملاقات کی۔
کمشنر نے افسران کے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں ڈویژن کے تاریخی، جغرافیائی، صنعتی اور ثقافتی پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ڈویژن میں عوامی بہبود کے اقدامات پر موثر عملدرآمد جاری ہے ۔زیرتربیت افسران کے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے اور اس موقع پر یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔