کھیلتا پنجاب پروگرام ، گرلز ٹیمیں پنک گیمز کیلئے لاہور روانہ

 کھیلتا پنجاب پروگرام ، گرلز ٹیمیں پنک گیمز کیلئے لاہور روانہ

کمشنر راجہ جہانگیر نے کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز کے کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت فیصل آباد ڈویژن کی 16 مختلف کھیلوں کی گرلز ٹیمیں پنک گیمز 2026 میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ہو گئی ہیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس پہنچ کر کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ وہ اپنے خاندان، شہر اور ڈویژن کی نمائندگی کر رہی ہیں، لہذا نظم و ضبط اور سپورٹس مین سپرٹ کھلاڑیوں کا طرہ امتیاز ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن کی ٹیموں کی نمائندگی باعث اعزاز ہے اور کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔کمشنر نے یقین دلایا کہ فیصل آباد کی ٹیمیں ان شاء اللہ اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے میڈلز کے ساتھ واپس لوٹے گی۔ پنک گیمز 11 تا 15 فروری لاہور میں ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں