رمضان نگہبان پیکیج :عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے رمضان نگہبان پیکیج کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے دوران عوام کو معیاری اور مؤثر سہولیات ہر صورت یقینی بنائی جائیں گی۔
اجلاس میں ضلع کی ہر تحصیل میں مخیر حضرات کے تعاون سے دو، دو رمضان دسترخوان قائم کرنے ، ہسپتالوں میں سحری و افطاری کے مناسب انتظامات، اور رمضان کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے جامع اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ دسترخوانوں پر برانڈنگ، مینجمنٹ اور فوڈ کوالٹی سرکاری ایس او پیز کے مطابق ہوں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے ۔