پو لیس کی کارروائیاں ، 17 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا
7 کلوگرام چرس، 1200 لٹر سے زائد شراب ، 15 کلوگرام سے زائد بھکی برآمد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 17 منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 17 ملز موں کو حراست میں لے لیا۔ جو منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں مصروف تھے ۔ جنکے قبضے سے مجموعی طور پر 7 کلوگرام سے زائد چرس، 1200 لٹر سے زائد شراب اور 15 کلوگرام سے زائد بھکی برآمد کرلی گئی۔ جس پرپولیس نے مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔