اسسٹنٹ کمشنر کا چک نمبر 111 گ ب رئیس پورہ کا تاریخی دورہ بچوں کیلئے گراؤنڈ کے قیام کا مطالبہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے 111 گ ب رئیس پورہ کا تاریخی دورہ کر کے ایک نئی مثال قائم کر دی۔ اہلِ علاقہ کے مطابق 1965 کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اسسٹنٹ کمشنر نے۔۔۔
اس دور افتادہ اور بنیادی سہولیات سے محروم گاؤں کا باقاعدہ دورہ کیا ہو۔گاؤں میں چار بستیوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی مسائل سنے اور سکول کے اطراف فوری صفائی کے کام کا آغاز کروا کر عملی سنجیدگی کا واضح ثبوت دیا۔ مقامی افراد نے تالاب کی موجودگی کی وجہ سے بچوں کیلئے خطرات کا ذکر کرتے ہوئے اس مقام کو محفوظ کھیل کے میدان میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر کی عملی سنجیدگی، عوامی مسائل میں دلچسپی اور دور دراز علاقوں میں خود پہنچ کر حالات کا جائزہ لینے کے جذبے کو سراہا۔