ڈپٹی کمشنر کا لالیاں کا دورہ صفائی اور ڈسپوزل سسٹمز کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر کا لالیاں کا دورہ صفائی اور ڈسپوزل سسٹمز کا معائنہ

کسی بھی علاقے میں مین ہول بغیر ڈھکن نہ ہو، اوپن ڈرین کو کور کیا جائے :ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے تحصیل لالیاں کا تفصیلی دورہ کیا اور بھٹیانوالہ/ بڑانہ یونین کونسل 9، مسلم کالونی اور ساہیوال روڈ چناب نگر کے علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر انس سعید اور منیجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی اوز بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے افسروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی علاقے میں مین ہول بغیر ڈھکن نہ ہو، تمام اوپن ڈرین کو کور کیا جائے اور گندے پانی کے جو ہڑ فوری ختم کیے جائیں تاکہ پانی کی نکاسی بہتر بنائی جا سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ دو دن کے اندر تمام امور کو بہتر کیا جائے ، ورنہ غفلت پر سخت کارروائی ہوگی۔لالیاں شہر کے مین ڈسپوزل ورکس کا دورہ بھی کیا گیا جہاں مشینری اور عملہ کی ورکنگ حالت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ مون سون سیزن سے قبل ڈسپوزل کے تینوں کنووں کی صفائی مکمل کی جائے ، جنریٹر سٹینڈ بائی رکھے جائیں، اور تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ماڈل ریڑھی بازار میں اشیاء کے ریٹس، معیار اور صفائی کا بھی معائنہ کیا اور تحصیل منیجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ڈرینج نالوں سمیت دیگر صفائی کے امور کو فوری بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں