سمندری : 25ویں تقریب تقسیم اسناد و 181ویں تبلیغی پروگرام
تقریب میں 29 حفاظ اکرام سمیت دیگر طلباء میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے
سمندری (نمائندہ دنیا)مرکزی جمعیت اہلحدیث اور انجمن اہلحدیث نہر بازار سمندری کے زیر اہتمام 25ویں سالانہ تقریب تقسیم اسناد اور 181ویں تبلیغی و اصلاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت امیر انجمن اہلحدیث چوہدری عمر حیات نے کی۔تقریب میں امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی سمندری، نائب امیر مرکزیہ سینٹرل پنجاب، ناظم مدرسہ مرزا محمد سعود، مذہبی سکالر مولانا عبدالشکور لدھیانوی، ڈاکٹر ظفر اللہ دؤدی، چودھری بشارت علی بٹر، چودھری ارشد منیر گل ایڈووکیٹ، حکیم عبدالحفیظ تبسم، محمد ارشد گل، ملک ندیم رضا، حکیم شفیق روپڑی، پروفیسر عبدالمنان خواجہ ایوب، غفران کسانہ اور حفاظ اکرام کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں 29 حفاظ اکرام سمیت دیگر طلباء میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے ۔ مولانا یاسین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب ہیں وہ والدین جن کے بچوں کے سینے قرآن کی تعلیم سے منور ہیں۔ انہوں نے قرآن حکیم کو موجودہ فتنوں سے نجات کا واحد مشعل راہ قرار دیا