گوجرہ:رمضان میں صحت اور احتیاطی تدابیر پر سیمینار
صدارت ڈاکٹر محمد سلطان نے کی،روزہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی
گوجرہ (نمائندہ دنیا )رمضان المبارک کے دوران مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہی دینے کے لیے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے ) گوجرہ کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت پی ایم اے گوجرہ کے صدر ڈاکٹر محمد سلطان نے کی۔مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد کاشف ندیم (سی ای او) کے علاوہ مہمانان اعزاز میں ڈاکٹر فیضان ارشد (ڈی ایچ او)، ڈاکٹر سید شہباب عالم (ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ)، ڈاکٹر وسیم حیات (ایم ایس ٹی ایچ کیو گوجرہ)، ڈاکٹر مسعود ورک (ایم ایس نصرت فتح علی خان ہسپتال فیصل آباد) اور ڈاکٹر شاہد رندھاوا شامل تھے ۔اس موقع پر فیصل آباد سے سینئر ڈاکٹرز ڈاکٹر محمد سہیل انجم، پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول، ڈاکٹر محمد احمد اور ڈاکٹر نگینہ شہزادی نے خطاب کرتے ہوئے شوگر، گردوں اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں، خاص طور پر حاملہ خواتین کے لیے روزے کے دوران احتیاطی تدابیر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مریض اپنے ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے رمضان کا اہم فریضہ ادا کریں تاکہ علاج بھی جاری رہے ۔سیمینار کی آرگنائزر کمیٹی میں ڈاکٹر محمد عرفان رشید، ڈاکٹر ساجد اشرف، ڈاکٹر محمد اعظم، ڈاکٹر قاسم رفیق، ڈاکٹر حسن عبدالرحمن، ڈاکٹر طلحہ شمشاد، ڈاکٹر نداء اسفند اور ڈاکٹر صباء اکمل شامل تھے ۔