ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہریاں ، شہریوں کے مسائل سنے

 ڈی پی او چنیوٹ کی کھلی کچہریاں ، شہریوں کے مسائل سنے

پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے :ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے گورنمنٹ پرائمری سکول موضع طالب، تھانہ صدر چنیوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر، دیگر پولیس افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ہے اور ضلع بھر میں اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔ سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز مختلف علاقوں میں عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کھلی کچہریاں لگا رہے ہیں۔علاوہ ازیں ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت لوگوں کے مسائل سنے ۔ ڈی پی او نے درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے مختص کردہ ٹائم میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل افسران کو درخواستوں کا فالو اپ لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ضلع بھر کے تمام تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جار ہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں