ڈپٹی کمشنر جھنگ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل سنے

ڈپٹی کمشنر جھنگ نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل سنے

فوری ازالے کے احکامات جاری کیے ،مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے ۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے کے احکامات جاری کیے اور درخواست گزاروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے ۔ تمام محکموں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ عوامی شکایات میں گہری دلچسپی لیں اور اپنے دفاتر کے دروازے شہریوں کے لیے ہر وقت کھلے رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں