ٹریفک قوانین کی آگاہی ،ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹرز کا سیمینار

 ٹریفک قوانین کی آگاہی ،ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹرز کا سیمینار

ڈرائیور حضرات کو قانون کی پابندی، لائن ڈسپلن اور شہری حفاظت کی ہدایات

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پاسبان پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن پنجاب، رکشہ ٹیکسی ڈرائیورز یونین پنجاب اور ٹریفک پولیس کے اشتراک سے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے  سیمینار منعقد کیا گیا۔ صدارت میاں اعجاز حسین، مرکزی صدر پاسبان پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن پنجاب نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی عرفان رشید کمبوہ ڈی ایس پی ٹریفک تھے ۔ مزدور رہنما اور صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سواتی سمیت دیگر رہنماؤں اور ٹریفک وارڈنز نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار میں ٹرانسپورٹ سے وابستہ ڈرائیور حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

صدرِ تقریب میاں اعجاز حسین نے کہا کہ کسی بھی مہذب قوم کی پہچان اس کے ٹریفک نظام اور قانون کی پاسداری سے ہوتی ہے ۔ ڈرائیور برادری ٹریفک قوانین کی پابندی کی حامی ہے ، مگر زمینی حقائق کے پیشِ نظر اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے شہر میں باقاعدہ پارکنگ سٹینڈز نہ ہونے اور اوورلوڈنگ کے مسائل کی نشاندہی کی، اور مطالبہ کیا کہ بڑی اور چھوٹی ٹرانسپورٹ کے لیے جرمانوں کی الگ الگ کیٹیگریز مقرر کی جائیں۔ڈرائیور حضرات کو قانون کی پابندی، لائن ڈسپلن اور شہری حفاظت کی ہدایات کرنے  پر  زور دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں