رمضان میں عوام کو ریلیف اور سکیورٹی دینے کیلئے انتظامات
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے میڈیا کو بریفنگ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار کیانی نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف اور سکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مقرر کی جا چکی ہیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اہم مارکیٹوں میں دو شفٹوں میں تعینات کیا جائے گا۔ افسران سبزی منڈی میں روزانہ دو مرتبہ نیلامی مانیٹر کریں گے اور نرخ نامہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ رمضان کے دوران بازاروں، مساجد اور امام بارگاہوں میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے ، اور رش کے اوقات میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹریفک مینجمنٹ کے خصوصی اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔