ٹوبہ :شہر میں غیر قانونی سپیڈ بریکرز شہریوں کے لیے خطرہ

ٹوبہ :شہر میں غیر قانونی سپیڈ بریکرز شہریوں کے لیے خطرہ

رات کے اوقات میں موٹر سائیکل پھسلنے اور گاڑیوں کے الٹنے کے واقعات

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شہر کے مختلف بازاروں اور گلیوں میں بااثر افراد نے میونسپل کمیٹی کی منظوری کے بغیر بڑے سپیڈ بریکرز نصب کر دئیے ہیں۔سپیڈ بریکرز کی وجہ سے ٹریفک بہاؤ میں خلل پیدا ہو رہا ہے اور رات کے اوقات میں موٹر سائیکل پھسلنے اور گاڑیوں کے الٹنے کے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی سپیڈ بریکرز فوری ہٹائے جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں