ڈویژنل سکولز میں جدید تدریسی طریقہ کار نافذ کرنے کا معاہدہ

ڈویژنل سکولز میں جدید تدریسی طریقہ کار نافذ کرنے کا معاہدہ

انتظامیہ اور آغا خان فاؤنڈیشن میں جدید تدریسی طریقہ کار پر عمل درآمد کی منظوری

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ اور آغا خان فاؤنڈیشن کے درمیان طالب علموں کی تعلیمی استعداد بڑھانے کے لیے جدید تدریسی طریقہ کار پر عمل درآمد کی منظوری دے دی گئی ہے ۔معاہدے کے تحت ڈویژن بھر کے ڈویژنل پبلک اسکولز اور کالجز میں نصاب تبدیل کیے بغیر آئندہ تعلیمی سیشن سے جدید تدریسی طریقہ کار کے مطابق تعلیم دی جائے گی۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے آغا خان فاؤنڈیشن کے عہدیداران سے ملاقات کی، جس میں ڈائریکٹر سکولز سیل/ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان بھی موجود تھے ۔کمشنر نے کہا کہ نئے نظام کے تحت نہ صرف اساتذہ کی تدریسی مہارت میں بہتری آئے گی بلکہ طلبہ کی علمی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں