سکول سکیورٹی گارڈز،چوکیداروں کو 15 دن مزدوری کا حکم

 سکول سکیورٹی گارڈز،چوکیداروں کو 15 دن مزدوری کا حکم

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ویمن تاندلیانوالا نے احکامات جاری کئے

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ویمن تاندلیانوالا نے 4سکیورٹی گارڈز اور چوکیداروں کو 15 دن کے لیے مزدوری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ڈی ڈی او ایجوکیشن کی جانب سے 12 فروری 2026 کو جاری چٹھی نمبر 102 کے مطابق، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 489 گ ب میں دیرینہ گری ہوئی باؤنڈری وال کی تعمیر کے لیے سکولوں کے چوکیدار اور سیکورٹی گارڈز کو فوری طور پر وہاں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

مذکورہ افراد میں محمد مشتاق (گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول)عبدالکبیر سالک (گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 2 ماموں کانجن)،سہیل جمیل (گورنمنٹ گرلز سکول 508 گ ب)،اقبال حسین (گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 497 گ ب) شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق، ان سکولوں میں سکیورٹی گارڈز اور چوکیداروں کی غیر موجودگی کے باعث طالبات اور معلمات کیلئے سکیورٹی اور سکول کے سامان کی حفاظت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، کیونکہ ان کی جگہ کسی دوسرے اہلکار کو نہیں بھجوایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں