شورکوٹ: غیر قانونی گیس ری فلنگ کا کام دھڑلے سے جاری

شورکوٹ: غیر قانونی گیس ری  فلنگ کا کام دھڑلے سے جاری

شورکوٹ (نمائندہ دنیا) شہر بھر میں گاڑیوں میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کا کام مبینہ طور پر دھڑلے سے جاری ہے ، جبکہ سول ڈیفنس، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے اس خطرناک عمل کو روکنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔۔۔

 شہریوں کے مطابق مختلف علاقوں میں کھلے عام گیس ریفلنگ کی جا رہی ہے ، جس سے کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خدشہ لاحق ہے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گیس ریفلنگ کے باعث ماضی میں جھنگ اور گردونواح میں کئی سنگین حادثات پیش آ چکے ہیں، تاہم اس کے باوجود ذمہ دار اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار چالان کرنے کے لیے سڑکوں پر موجود ہوتے ہیں، مگر گیس ری فلنگ کرنے والی گاڑیوں اور مقامات کی جانچ کیوں نہیں کی جاتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں