علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی
طلبہ بغیر لیٹ فیس 25 فروری تک داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں:ریجنل ڈائریکٹر
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2026ء میں مختلف پروگراموں میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے ، جس کے تحت طلبہ بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ طلبہ کی سہولت اور زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے ۔ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر بشیر احمد صمیم کے مطابق یونیورسٹی نے میٹرک، انٹرمیڈیٹ، بی ایس (BS) پروگرامز، ٹیچر ٹریننگ پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز کے لیے بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 فروری 2026ء تک بڑھا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور مقررہ تاریخ سے قبل اپنے داخلے مکمل کریں۔ ایم ایس (MS)، ایم فل (MPhil) اور پی ایچ ڈی (PhD) پروگراموں میں داخلے کی آخری تاریخ 17 فروری 2026ء مقرر کی گئی ہے ۔ اسی طرح جاری طلبہ کے لیے انرولمنٹ (Enrolment) کی آخری تاریخ بھی 17 فروری 2026ء ہے۔ طلبہ بغیر لیٹ فیس 25 فروری تک داخلہ فارم جمع کروا سکتے ہیں، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کی آخری تاریخ 17 فروری مقرر