چنیوٹ: خواتین کے تحفظ کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد

چنیوٹ: خواتین کے تحفظ کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد

خواتین پر گھریلو تشدد، ہراسمنٹ اور بدسلوکی برداشت نہیں کرینگے :ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق خواتین میں احساس تحفظ اجاگر کرنے اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں چنیوٹ پولیس کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول، سیٹلائٹ ٹاؤن میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔انچار ج اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل سب انسپکٹر شمائلہ شہزادی نے طالبات کو خواتین کے تحفظ سے متعلق پولیس سروسز اور سہولیات سے آگاہ کیا۔ سیمینار میں طالبات کو ویمن سیفٹی ایپ، اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، ایمرجنسی نمبر 15 اور دیگر خدمات کے بارے میں تربیت دی گئی۔طالبات کو ویمن سیفٹی ایپ کے استعمال، افادیت اور اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل اور تھانہ جات میں وکٹم سپورٹ آفیسر کے کام سے بھی روشناس کرایا گیا۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے اس موقع پر کہا کہ خواتین پر گھریلو تشدد، ہراسمنٹ اور بدسلوکی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں