ٹوبہ ٹیک سنگھ: جدید زیرِ زمین واٹر سٹوریج ٹینک کا سنگِ بنیاد
بارشی پانی جدید ڈرینیج سسٹم کے ذریعے زیرِ زمین ٹینک میں منتقل کیا جائے گا
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بلال پارک میں زیرِ زمین واٹر سٹوریج ٹینک کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ایم ڈی واسا سلمان شجاع نے منصوبے کے ڈیزائن اور بارشی پانی جمع کرنے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی، بتایا کہ شہر کے نشیبی علاقوں کا بارشی پانی جدید ڈرینیج سسٹم کے ذریعے زیرِ زمین ٹینک میں منتقل کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منصوبے کا مقصد بارش کے پانی کو ضائع ہونے سے بچا کر محفوظ بنانا اور پانی کی سطح کو مستحکم کرنا ہے ۔ ذخیرہ شدہ پانی فلٹریشن کے بعد باغبانی اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال ہوگا۔