چناب نگر:بے ہنگم ٹریفک ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا
شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ٹریفک کا بے ہنگم رجحان جاری
چناب نگر (نامہ نگار)چناب نگر میں بے ہنگم ٹریفک شہریوں کے لیے روزمرہ مشکلات کا سبب بن گئی ہے ۔ سکول، کالجز اور دفاتر کے اوقات میں شہریوں کو ٹریفک جام کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شہر کی اہم سڑکیں جیسے اقصیٰ روڈ، کالج روڈ، ریلوے روڈ اور دیگر مقامات پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے ، جس سے عوام کی آمد و رفت متاثر ہو رہی ہے ۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ٹریفک کا بے ہنگم رجحان جاری ہے ۔شہر کی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔