ڈائریکٹر لائیو سٹاک کا جڑانوالہ ویٹرنری ہسپتال اور دفتر کا دورہ
کسانوں کی مؤثر رہنمائی و سہولت کاری کے لیے ضروری ہدایات جاری
فیصل آباد(نیوز رپورٹر) ڈاکٹر حیدر علی خان نے سول ویٹرنری ہسپتال جڑانوالہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر آفس جڑانوالہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ادویات کے اسٹاک، ویکسینیشن سرگرمیوں، ریکارڈ کی دیکھ بھال، صفائی ستھرائی اور سروس ڈیلیوری کے معیار سمیت مختلف محکمانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے آپریشنل کارکردگی میں مزید بہتری لانے ، معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور فیلڈ کی سطح پر کسانوں کی مؤثر رہنمائی و سہولت کاری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات کو بروقت اور معیاری خدمات کی فراہمی محکمہ کی اولین ترجیح ہے ۔