بچیانہ: رمضان میں امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے مشاورتی اجلاس

بچیانہ: رمضان میں امن و امان اور  مذہبی ہم آہنگی کیلئے مشاورتی اجلاس

بچیانہ (نمائندہ دنیا )تھانہ بچیانہ میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے حوالے سے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت ایس ایچ او تھانہ بچیانہ سہیل بلوچ اور سب انسپکٹر محمد سردار نے مشترکہ طور پر کی۔ایس ایچ او سہیل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں امن و امان کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے ، اور علمائے کرام کا منبر و محراب سے مثبت کردار اس میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علماء امن، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام عام کریں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں