ڈی سی چنیوٹ کا دورہ ،صفائی کے نظام کی بہتری کے اقدامات

 ڈی سی چنیوٹ کا دورہ ،صفائی کے نظام کی بہتری کے اقدامات

جوہڑوں کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کیلئے سکیمیں بنانے کیلئے ٹاسک دیدیا گیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے مختلف امور کی بہتری کے حوالے سے چنیوٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اشفاق رسول، سی او ضلع کونسل محمد فیاض اور منیجر ستھرا پنجاب بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے کوٹ محمد یار، لاہور روڈ، جامن کالونی اور دیگر علاقوں کا جائزہ لیا اور جوہڑوں کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کے لیے سکیمیں بنانے اور فوری نکاسی کے اقدامات کے لیے سی او ضلع کونسل کو ٹاسک تفویض کیا۔ انہوں نے ستھرا پنجاب کے منیجر کو تمام علاقوں میں میگا صفائی آپریشن کی ہدایات بھی دیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کوٹ محمد یار اور دیگر علاقوں میں سیوریج کے پانی کی نکاسی ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کا فوری حل ضروری ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے سول ڈیفنس آفیسر/سیکرٹری ڈی آر ٹی اے سائرہ رفیق کے ہمراہ حاجی سنز پیٹرول پمپ اور بخشی اڈا کا دورہ کیا، جہاں بہترین واش رومز، بیٹھنے کے انتظامات اور حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا اور مزید بہتری کے لیے انچارج پٹرول پمپ اور بخشی اڈا کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اسسٹنٹ کمشنر اشفاق رسول اور ایم ڈی واسا کے ہمراہ جھنگ روڈ  اور معظم شاہ ڈسپوزل ورکس کا بھی دورہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں