ٹوبہ:پیرا فورس میں سارجنٹ کی بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد

ٹوبہ:پیرا فورس میں سارجنٹ کی  بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیرا فورس کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کیلئے جاری اقدامات کے سلسلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سارجنٹ کی بھرتی کیلئے۔۔۔

 سب ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر صدف ارشاد کی نگرانی میں فزیکل ٹیسٹ پولیس لائنز میں مکمل ہوئے، اس موقع پر پولیس، نادرا، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور ٹریفک پولیس کے نمائندے بھی موجود تھے ، فزیکل ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 968امیدواروں نے شرکت کی، جن میں 253خواتین اور 715 مرد امیدوار شامل تھے ۔ امیدواروں سے دوڑ، قد کی پیمائش اور دیگر جسمانی مراحل مکمل کروائے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں