کمالیہ :موضع محرم کاٹھیا میں کبڈی ٹورنامنٹ لیسکو ٹیم نے جیت لیا
کمالیہ(نمائندہ خصوصی)تحصیل کمالیہ کے نواحی علاقہ موضع محرم کاٹھیا میں میلہ پیر شہیداں کے موقع پر نواز اینڈ شفیع میموریل کبڈی ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلہ منعقد ہوا۔
میچ میں واپڈا کی دو انٹرنیشنل سطح کی ٹیمیں لیسکو اور فیسکو مدمقابل تھیں، میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے بہترین داؤ پیچ، مہارت اور طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا تاہم فیسکو ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی۔اختتام پر ماہر محمد افضل کاٹھیا نے فاتح ٹیم میں انعامات تقسیم کئے جبکہ شائقین نے خوب تالیاں بجا کر داد دی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو محمد رمضان بٹ نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔