سی سی ڈی کا خوف،ماموں کانجن میں 3 افراد کی مسجد جا کر جرائم سے توبہ

سی سی ڈی کا خوف،ماموں کانجن میں  3 افراد کی مسجد جا کر جرائم سے توبہ

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) سی سی ڈی کی کارروائیوں کا خوف،ماموں کانجن میں 3 افراد نے جرائم کی دنیا سے توبہ کر لی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے گاؤں554گ ب کے رہائشی محمد ریاض ڈھکو ، 2 بھائی قاسم علی اور اصغر علی سی سی ڈی کی کارروائیوں سے خوفزدہ ہوکر جرائم کی دنیا کو خیر باد کہنے کیلئے گزشتہ روز مقامی جامع مسجد جاپہنچے ،جہاں انہوں نے نمازیوں اور معززین دیہہ کی موجودگی میں قرآن پاک پر حلف دیا کہ آئندہ وہ کوئی جرم کریں گے نہ ہی جرائم پیشہ عناصر کو پناہ دیں گے ،سی سی ڈی انچارج سے اپیل ہے کہ انکے سابقہ کردہ اور نہ کردہ جرائم کی معافی دیکر انہیں باعزت شہری کی حیثیت سے زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں